اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے آج تہران میں قبرس کے نائب وزیر خارجہ "الگسنڈرس زنون" کے ساتھ ملاقات میں اس امرپر تاکید کی ہے کہ شام کے بحران کی راہ حل فوجی نہيں ہے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے حکومتوں کو سرنگوں نہيں کیا جاسکتا اور اس سلسلے ميں عوام کو فیصلہ کرنے حق ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے عوام کے توسط سے اس ملک کی سرنوشت کے تعین پر مبنی بحران شام کے آغاز سے ہی تہران کے ثابت اور آشکار موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حامی ، اب فوجی نمائشی کاروائیوں اور بمباری کے ذریعے اپنی داخلی مشکلات کے حل کی فکر میں ہیں نہ کہ وہ دہشت گردی سے واقعی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ "الگزنڈرس زنون" نے بھی اس ملاقات میں علاقے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےاس کے خلاف ٹھوس مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ قبرس کے نائب وزیر خارجہ نے علاقے میں ایران کے مثبت اور موثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تہران کے ساتھ تبادلۂ خیال مفید اور مہم ہے۔
.......
/169